حدیث نمبر: 5753
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَعِكْرِمَةَ " فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: (وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ) قَالَ: بِالسِّنِينِ حُبِسَ عَنْهُمُ الْمَطَرُ، وَنَقْصٌ مِنَ الثَّمَرَاتِ، وَالطُّوفَانُ، وَالْجَرَادُ، وَالْقُمَّلُ، وَالضَّفَادِعُ، وَالدَّمُ، وَعَصَاهُ، وَيَدُهُ ".ترجمہ
ابو صالح اور عکرمہ رحمہما اللہ اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ﴾ ”اور یقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو نو واضح نشانیاں عطا فرمائیں“ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ: ”ان (نشانیوں) سے مراد وہ قحط زدہ سال ہیں جن میں ان سے بارش روک لی گئی تھی، پھلوں کی پیداوار میں کمی، طوفان، ٹڈیاں، جوئیں، مینڈک، خون، (سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا) عصا اور ان کا (روشن) ہاتھ ہیں۔“