حدیث نمبر: 5752
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ عَامِرٍ "فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: ( وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ) قَالَ: يَدُهُ، وَعَصَاهُ، وَالسِّنِينُ، وَالطُّوفَانُ وَالْجَرَادُ، وَالْقُمَّلُ، وَالضَّفَادِعُ، وَالدَّمُ، وَنَقْصٌ مِنَ الثَّمَرَاتِ ".ترجمہ
عامر رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ﴾ ”اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو نو واضح نشانیاں عطا فرمائیں“ کے متعلق مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ان نشانیوں سے مراد سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا ہاتھ، آپ کا عصا، قحط سالی کے سال، طوفان، ٹڈیاں، جوئیں، مینڈک، خون اور پھلوں کی پیداوار میں کمی ہے۔“