حدیث نمبر: 5707
قَالَ: وَثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ قَالَ: " تَلَا أَبُو قِلَابَةَ هَذِهِ الْآيَةَ. فَقَالَ: هِيَ وَاللَّهِ لِكُلِّ مُفْتَرٍ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ الذِّلَّةُ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ.ترجمہ
ایوب سے روایت ہے کہ ابو قلابہ رحمہ اللہ نے اس (سابقہ) آیت مبارکہ کی تلاوت فرمائی اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ (وعید) قیامت کے دن تک ہر اس شخص کے لیے ہے جو اللہ پر بہتان تراشی کرے کہ اسے دنیاوی زندگی میں ذلت و خواری کا سامنا کرنا پڑے گا“، اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں البتہ یہ روایت منقطع ہے۔