حدیث نمبر: 5692
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ حَسَّانَ الْفِهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - " فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: (وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا ) قَالَ: مَا مِنْ شَجَرَةٍ فِي بَرٍّ وَلَا بَحْرٍ إِلَّا بِهَا مَلَكٌ مُوَكَّلٌ يَكْتُبُ مَا سَقَطَ مِنْ وَرَقِهَا ".ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا﴾ کے متعلق روایت ہے کہ آپ نے فرمایا: ”خشکی ہو یا سمندر، کوئی بھی ایسا درخت نہیں ہے مگر اس پر ایک فرشتہ متعین ہے جو اس کے گرنے والے پتوں کا اندراج کرتا ہے۔“