❮
❯
حدیث نمبر: 5691
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي مُجَمِّعٌ التَّيْمِيُّ، عَنْ مَاهَانَ " أَنَّ قَوْمًا أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: إِنَّا أَصَبْنَا ذُنُوبًا عِظَامًا فَمَا أَخَالُهُ رَدَّ عَلَيْهِمْ، فَلَمَّا أَدْبَرُوا نَزَلَتْ ( وَإِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِنَا فَقُلْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوءًا بِجَهَالَةٍ ) فَدَعَاهُمْ، فَتَلَاهَا عَلَيْهِمْ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.
ترجمہ

ماہان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”ایک گروہ نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”ہم سے بڑے بڑے گناہ سرزد ہو گئے ہیں“، راوی کا بیان ہے کہ میرا نہیں خیال کہ آپ ﷺ نے انہیں (فوری طور پر) کوئی جواب دیا، پھر جب وہ پیٹھ پھیر کر جانے لگے تو یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی: ﴿وَإِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِنَا فَقُلْ سَلامٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوءًا بِجَهَالَةٍ﴾ ”اور جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں تو آپ (ان سے) فرما دیں: تم پر سلامتی ہو، تمہارے رب نے اپنے ذمہ کرم پر رحمت لازم کر لی ہے کہ تم میں سے جو کوئی نادانی میں برا کام کر بیٹھے (پھر توبہ و اصلاح کر لے تو اللہ بخشنے والا ہے)۔“ پس آپ ﷺ نے انہیں واپس بلوایا اور ان کے سامنے اس آیت کی تلاوت فرمائی۔“ علمی و فنی اعتبار سے یہ اسناد ضعیف ہے کیونکہ اس کے بعض راوی مجہول (نا معلوم) ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5691
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لجهالة بعض رواته»