وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا جَرِيرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّهُ قَالَ لِأَصْحَابِهِ: مَا تَقُولُونَ فِي هَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ ( إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا ) وَ ( الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ ) قَالُوا ( الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ) ثُمَّ عَمِلُوا بِهَا وَاسْتَقَامُوا عَلَى أَمْرِهِ. قَالُوا: وَ ( الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ ) لَمْ يُذْنِبُوا. قَالَ: لَقَدْ حَمَلْتُمُوهَا عَلَى أَمْرٍ شَدِيدٍ ( الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ ) يَقُولُ: بِشِرْكٍ. وَالَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا عَلَيْهَا فَلَمْ يَعْدِلُوا عَنْهَا بِشِرْكٍ وَلَا غَيْرِهِ ".سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے اپنے اصحاب سے دریافت فرمایا: تم ان دو آیات ﴿إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا﴾ اور ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ انہوں نے عرض کیا کہ ﴿الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ﴾ سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کے رب ہونے کا اقرار کیا، پھر اس کے احکام پر عمل پیرا ہو کر اس پر ثابت قدم رہے، اور ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے کوئی گناہ نہیں کیا، اس پر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”تم نے ان آیات کو نہایت سخت اور دشوار مفہوم پر محمول کر لیا ہے، درحقیقت ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے ایمان کو شرک کے ساتھ مخلوط نہیں کیا، اور ﴿الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا﴾ سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کی توحید پر استقامت اختیار کی اور شرک یا کسی اور باطل کی طرف مائل ہو کر اس سے ہرگز انحراف نہیں کیا۔““