حدیث نمبر: 5688
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: " قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي مُوسَى: هُمْ قَوْمُ هَذَا وَيَعْنِي فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: ( فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ ) ).
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
عیاض الاشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿عنقریب اللہ ایسے لوگوں کو لائے گا جن سے وہ خود محبت کرے گا اور وہ اس سے محبت کریں گے﴾ کے متعلق ارشاد فرمایا کہ ”اس سے مراد اس (ابوموسیٰ) کی قوم ہے“۔ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور قابلِ اعتماد ہیں۔