حدیث نمبر: 5687
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: " ثُمَّ أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ ( وَأَنِ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ ) قَالَ قَتَادَةُ : ذُكِرَ لَنَا لَمَّا نَزَلَتْ ( وَأَنِ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ ) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : نَحْنُ الْيَوْمَ نَحْكُمُ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى وَعَلَى مَنْ سِوَاهُمْ مِنَ الْأَدْيَانِ ".ترجمہ
امام قتادہ سے روایت ہے کہ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ﴿وَأَنِ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ﴾ نازل ہوا، امام قتادہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں یہ بات ذکر کی گئی کہ جب آیت ﴿وَأَنِ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ﴾ یعنی ﴿اور یہ کہ آپ ان کے درمیان اس کے مطابق فیصلہ کریں جو اللہ نے نازل فرمایا ہے﴾ نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آج ہم یہودیوں، نصرانیوں اور ان کے علاوہ دیگر تمام ادیان کے ماننے والوں پر (حکمِ الٰہی کے مطابق) فیصلہ نافذ کرتے ہیں۔“