وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ زِيَادٍ الطَّائِيِّ، حَدَّثَنِي الصَّلْتُ الدَّهَّانُ عَنْ حَامِيَةَ بْنِ رِئَابٍ قَالَ: "سَأَلْتُ سَلْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ ( ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا ) فَقَالَ: دَعِ الْقِسِّيسِينَ فِي الصَّوَامِعِ وَالْخِرَبِ، أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ صِدِّيقِينَ وَرُهْبَانًا ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا نَضِيرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ، عَنْ صَلْتٍ الدَّهَّانِ، عَنْ حَامِيَةَ بْنِ رِئَابٍ قَالَ: " سَمِعْتُ سَلْمَانَ وَسُئِلَ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى: ( ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا ) " قَالَ: هُمُ الرُّهْبَانُ الَّذِينَ فِي الصَّوَامِعِ وَالْخِرَبِ دَعُوهُمْ فِيهَا. قَالَ سَلْمَانُ: وَقَرَأْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ( ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا ) فَأَقْرَأَنِي: "ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ صِدِّيقِينَ وَرُهْبَانًا ".حامیہ بن رئاب سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے اس آیت ﴿ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا﴾ ”یہ اس لیے کہ ان میں علماء اور درویش پائے جاتے ہیں“ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”تم پادریوں کو ان کے گرجوں اور ویران ٹھکانوں میں چھوڑو، رسول اللہ ﷺ نے مجھے یہ آیت اس طرح پڑھائی ہے: ”ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ صِدِّيقِينَ وَرُهْبَانًا“ یعنی ”یہ اس لیے کہ ان میں صدیقین اور درویش پائے جاتے ہیں“۔“ امام حارث بن محمد بن ابی اسامہ کی روایت میں حامیہ بن رئاب بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کو اس وقت سنا جب ان سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا﴾ کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”اس سے مراد وہ راہب ہیں جو اپنی خانقاہوں اور اجاڑ عبادت گاہوں میں گوشہ نشین ہیں، انہیں ان کے حال پر رہنے دو“، نیز سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے ﴿ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا﴾ پڑھا تو آپ ﷺ نے مجھے اس کے بجائے ”ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ صِدِّيقِينَ وَرُهْبَانًا“ پڑھایا۔“