وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يُونُسَ ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَلِيِّ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ( وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنَ بِالْعَيْنِ ) ... الْآيَةَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ... فَذَكَرَهُ. وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ قَالَ: وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ النَّيْسَابُورِيُّ بِمَكَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ بِزِيَادَاتِ أَلْفَاظٍ.سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنَ بِالْعَيْنِ﴾ ”اور ہم نے ان (بنی اسرائیل) پر اس (تورات) میں یہ حکم لکھ دیا تھا کہ بلاشبہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ ہے... (پوری آیت)“؛ اس حدیث کو امام ابو یعلی موصلی اور امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے، نیز امام حاکم ابو عبد اللہ حافظ نے اسے عبد اللہ بن مبارک کے طریق سے روایت کر کے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے اور صراحت کی ہے کہ امام بخاری و امام مسلم نے اس کی تخریج نہیں کی، نیز انہوں نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ محمد بن یعقوب نیشاپوری نے مکہ مکرمہ میں اسے عبد اللہ بن مبارک سے بعض الفاظ کی زیادتی کے ساتھ بھی روایت کیا ہے۔