حدیث نمبر: 5685
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا زَكَرِيَّا ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عْبَدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: ( سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ ) يَهُودُ الْمَدِينَةِ ( سَمَّاعُونَ لِقَوْمٍ آخَرِينَ ) أَهْلُ فَدَكٍ ( لَمْ يَأْتُوكَ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِنْ بَعْدِ مَوَاضِعِهِ ) أَهْلُ فَدَكٍ ( يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ وَإِنْ لَمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا ) ).ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ﴾ کے متعلق مروی ہے کہ ”اس سے مراد مدینہ کے یہودی ہیں“، اور ﴿سَمَّاعُونَ لِقَوْمٍ آخَرِينَ﴾ سے مراد ”اہلِ فدک ہیں“، نیز ارشادِ باری تعالیٰ ﴿لَمْ يَأْتُوكَ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِنْ بَعْدِ مَوَاضِعِهِ﴾ کے متعلق فرمایا کہ ”اس سے بھی مراد اہل فدک ہی ہیں“ جو ﴿يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ وَإِنْ لَمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا﴾ ”یہ کہتے تھے کہ اگر تمہیں (محمد ﷺ کی طرف سے) یہ حکم ملے تو اسے قبول کر لینا اور اگر یہ نہ ملے تو احتیاط کرنا (یعنی اسے تسلیم نہ کرنا)“۔