وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : أَبَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا الْحَسَنُ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي حُيَيٌّ ، أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِّيَّ حَدَّثَهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو " أَنَّ هَذِهِ الْمَرْأَةَ سَرَقَتْ، قَالَ قَوْمُهَا: نَحْنُ نَفْدِيهَا. فَأَبَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قَالُوا: نَحْنُ نَفْدِيهَا بِخَمْسِمِائَةِ دِينَارٍ. قَالَ: اقْطَعُوا يَدَهَا الْيُمْنَى. فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: هَلْ لِي مِنْ تَوْبَةٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ: نَعَمْ، أَنْتِ الْيَوْمَ مِنْ خَطِيئَتِكِ كَيَوْمَ وَلَدَتْكِ أُمُّكِ. قَالَ: قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ، يَعْنِي فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ - : ( فَمَنْ تَابَ مِنْ بَعْدِ ظُلْمِهِ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ اللَّهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ ) ).سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک عورت نے چوری کی تو اس کی قوم کے لوگوں نے کہا: ہم اس کا فدیہ (جرمانہ) ادا کر دیتے ہیں، لیکن رسول اللہ ﷺ نے (اس پیشکش کو) قبول کرنے سے انکار فرما دیا۔ انہوں نے پھر عرض کی: ہم اس کے بدلے پانچ سو دینار فدیہ دیتے ہیں، مگر آپ ﷺ نے حکم دیا کہ ”اس کا دایاں ہاتھ کاٹ دو۔“ (سزا کے بعد) اس عورت نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا میرے لیے توبہ کی کوئی گنجائش ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، تم آج اپنے گناہ سے اس طرح (پاک) ہو گئی ہو جیسے اس دن تھی جس دن تمہاری ماں نے تمہیں جنم دیا تھا۔“ راوی کا بیان ہے کہ اللہ عزوجل نے سورہ المائدہ میں ارشاد فرمایا: ﴿فَمَنْ تَابَ مِنْ بَعْدِ ظُلْمِهِ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ اللَّهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ ”پھر جو شخص اپنے اس ظلم کے بعد توبہ کر لے اور اپنی اصلاح کر لے تو یقیناً اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، بے شک اللہ بہت بخشنے والا نہایت رحم فرمانے والا ہے۔“