❮
❯
حدیث نمبر: 5683
قَالَ: وَثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا وَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ الْيَشْكَرِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: " أُمِرَ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَنْ يَدْخُلَ مِنْ كُلِّ سِبْطٍ رَجُلَانِ مِنَ الْمَدِينَةِ ، فَدَخَلُوا عَلَيْهِمْ، فَخَرَجَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ سِبْطَهُ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِمْ إِلَّا يُوشَعَ بْنَ نُونٍ، وَكَالِبَ بْنَ (يُوقَنَهْ ) فَإِنَّهُمَا أَمَرَا سِبْطَهُمَا أَنْ يَدْخُلُوا عَلَيْهِمْ ".
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو یہ حکم دیا گیا کہ (بنی اسرائیل کے) ہر قبیلے سے دو آدمی شہر میں داخل ہوں، چنانچہ وہ ان (جبارین) کے پاس گئے، پھر ان میں سے ہر شخص نے (واپس آکر) اپنے قبیلے کو وہاں داخل ہونے سے منع کر دیا سوائے سیدنا یوشع بن نون اور کالب بن یوقنہ کے، کیونکہ ان دونوں نے اپنے اپنے قبیلے کو حکم دیا تھا کہ وہ ان (دشمنوں) پر حملہ آور ہوں اور شہر میں داخل ہو جائیں۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور معتبر ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5683
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد رواته ثقات»