حدیث نمبر: 5680
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: " كَانُوا عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَذَكَرُوا هَذِهِ الْآيَةَ: ( الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ) فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ... " الْحَدِيثَ. فَقَالَ عُمَرُ: فَأَكْمَلَ اللَّهُ لَنَا الْأَمْرَ فَعَرَفْنَا أَنَّ الْأَمْرَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي انْتِقَاصٍ.
قُلْتُ: أَصْلُ مَخْرَجِهِ عِنْدَهُمْ مِنْ حَدِيثِ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُمَرَ دُونَ مَا هُنَا.ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی موجودگی میں لوگوں نے اس آیت مبارکہ ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ﴾ کا تذکرہ کیا تو ایک یہودی شخص نے کہا... (مکمل حدیث)۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”پس اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے اس معاملے (دین) کی تکمیل فرما دی، چنانچہ ہم یہ جان گئے کہ کمال تک پہنچنے کے بعد اب یہ معاملہ نقص و کمی کی طرف مائل ہوگا“۔ میں کہتا ہوں کہ ائمہ حدیث کے ہاں اس روایت کی اصل تخریج طارق بن شہاب کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے، مگر اس میں یہ الفاظ موجود نہیں جو یہاں مروی ہیں۔