حدیث نمبر: 5679
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي مَلِيحٍ، حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ قَالَ: " كُنَّا نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُنْزِلَتْ سُورَةُ الْمَائِدَةِ، وَهِيَ السُّورَةُ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا ( إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ ) فَرَكِبَ نَاقَتَهُ سَاعَةً حَتَّى رَبَعَ الْوَحْيُ ثُمَّ بَعَثَهَا فَقَرَأَهَا عَلَيْنَا، فَمَا نَزَلْنَا - حَتَّى أَخَذَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنَّا طَائِفَةً مِنْهَا ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ سُفْيَانَ بْنِ وَكِيعٍ .ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اسی دوران سورہ مائدہ نازل ہوئی، اور یہ وہی سورت ہے جس میں ﴿إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ﴾ کا تذکرہ ہے، پس آپ ﷺ کچھ دیر اپنی اونٹنی پر سوار رہے یہاں تک کہ وحی کا بوجھ ہلکا ہو گیا (وحی مکمل ہوئی)، پھر آپ ﷺ نے اپنی اونٹنی کو رواں کیا اور وہ سورت ہمیں پڑھ کر سنائی، چنانچہ ہم ابھی اپنی منزل پر اترے بھی نہیں تھے کہ ہم میں سے ہر ایک نے اس کا ایک حصہ یاد کر لیا تھا۔“ یہ سند سفیان بن وکیع کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔