حدیث نمبر: 5681
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ قَالَ: " تَاهُوا فِي اثْنَيْ عَشَرَ فَرْسَخًا أَرْبَعِينَ عَامًا، وَجَعَلَ لَهُمْ حَجَرًا مِثْلَ رَأْسِ التَّنُّورِ يُحْمَلُ عَلَى ثَوْرٍ. فَإِذَا نَزَلُوا مَنْزِلًا وَضَعُوهُ، فَضَرَبَهُ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَانْفَجَرَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْنًا، فَإِذَا سَارُوا حَمَلُوهُ عَلَى ثَوْرٍ وَاسْتَمْسَكَ الْمَاءُ ".ترجمہ
عطیہ العوفی بیان کرتے ہیں کہ ”وہ (بنی اسرائیل) بارہ فرسخ کے رقبے میں چالیس سال تک بھٹکتے رہے، اور ان کے لیے تنور کے دہانے کی مانند ایک پتھر مقرر کر دیا گیا تھا جسے ایک بیل پر لاد کر لے جایا جاتا تھا، چنانچہ جب وہ کسی منزل پر پڑاؤ کرتے تو اسے زمین پر رکھ دیتے، پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام اسے (اپنے عصا سے) ضرب لگاتے تو اس سے بارہ چشمے جاری ہو جاتے تھے، اور جب وہ وہاں سے روانہ ہوتے تو اسے دوبارہ بیل پر لاد لیتے اور پانی کا بہاؤ تھم جاتا تھا۔“