وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: " خَرَجَ الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ فِي سَرِيَّةٍ فَمَرُّوا بِقَوْمٍ مُشْرِكِينَ فَفَرُّوا، وَأَقَامَ رَجُلٌ فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. فَقَتَلَهُ الْمِقْدَادُ، فَقِيلَ لَهُ: أَقَتَلْتَهُ وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ؟ ! فَقَالَ: وَدَّ لَوْ أَنَّهُ فَرَّ بِمَالِهِ وَأَهْلِهِ. فَقَالُوا: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْأَلُوهُ. فَأَتَوْهُ فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: أَقَتَلْتَهُ وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ؟ ! فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَدَّ لَوْ أَنَّهُ فَرَّ بِمَالِهِ وَأَهْلِهِ. قَالَ: فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا ) إِلَى قَوْلِهِ ( كَذَلِكَ كُنْتُمْ مِنْ قَبْلُ ) تُخْفُونَ أَيْمَانَكُمْ وَأَنْتُمْ مَعَ الْمُشْرِكِينَ ( فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ ) وَأَظْهَرَ الْإِسْلَامَ ( فَتَبَيَّنُوا ) ).سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ ایک سریہ (لشکری مہم) میں روانہ ہوئے تو ان کا گزر ایک مشرک قوم پر ہوا جو (مسلمانوں کو دیکھ کر) بھاگ کھڑے ہوئے، البتہ ایک شخص اپنے اہل و عیال اور مال و متاع کے ساتھ وہیں رکا رہا اور کہنے لگا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“، مگر سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے اسے قتل کر دیا۔ ان سے کہا گیا: ”کیا آپ نے اسے قتل کر دیا جبکہ وہ تو لا الہ الا اللہ کی گواہی دے رہا تھا؟!“ انہوں نے جواب دیا: ”وہ تو بس یہ چاہتا تھا کہ اپنے مال اور گھر والوں کے ساتھ (جان بچا کر) فرار ہو جائے“۔ لوگوں نے کہا: ”یہ رسول اللہ ﷺ موجود ہیں، آپ ان سے دریافت کر لیں“۔ چنانچہ وہ لوگ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سارا واقعہ ذکر کیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے قتل کر دیا جبکہ وہ لا الہ الا اللہ کی گواہی دے رہا تھا؟!“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ تو بس اپنے مال اور اہل و عیال کے ساتھ بچ نکلنا چاہتا تھا“۔ راوی کہتے ہیں کہ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا﴾ ”اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں (سفر پر) نکلو تو خوب تحقیق کر لیا کرو“ سے لے کر ارشادِ باری تعالیٰ ﴿كَذَلِكَ كُنْتُمْ مِنْ قَبْلُ﴾ ”تم بھی تو اس سے پہلے ایسے ہی تھے“ تک، یعنی تم مشرکین کے درمیان رہ کر اپنے ایمان کو چھپاتے تھے، ﴿فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ﴾ ”پھر اللہ نے تم پر احسان کیا“ اور اسلام کو غالب کر دیا، ﴿فَتَبَيَّنُوا﴾ ”پس تم تحقیق کر لیا کرو“۔