وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " مَرَّ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ عَلَى نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ غَنَمٌ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ. فَقَالُوا: مَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ إِلَّا لِيَتَعَوَّذَ مِنْكُمْ، قَالَ: فَعَمَدُوا إِلَيْهِ فَقَتَلُوهُ وَأَخَذُوا غَنَمَهُ، فَأَتَوْا بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا ) ... ) الْآيَةَ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ... فَذَكَرَهُ بِتَمَامِهِ.سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”قبیلہ بنو سلیم کا ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کی ایک جماعت کے پاس سے گزرا جبکہ اس کے پاس بکریاں تھیں، اس نے (صحابہ کو دیکھ کر) کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو“، ان صحابہ نے (آپس میں) کہا کہ اس نے تمہیں سلام محض اس لیے کیا ہے تاکہ وہ تم سے پناہ حاصل کر سکے (یعنی اپنی جان بچا سکے)، چنانچہ وہ اس کی طرف بڑھے اور اسے قتل کر کے اس کی بکریاں اپنے قبضے میں لے لیں، پھر وہ ان بکریوں کو لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو اللہ عزوجل نے یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا﴾ ”اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلو تو خوب تحقیق کر لیا کرو“، آخرِ آیت تک۔“ اس روایت کو امام احمد بن منیع نے بھی حسین بن محمد عن اسرائیل کی سند سے اسی طرح مکمل ذکر کیا ہے۔