حدیث نمبر: 5664
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، ثَنَا أَبَانُ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ قَالَ: " قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي قَاتِلِ الْمُؤْمِنِ: وَأَنَّى لَهُ تَوْبَةٌ، وَاللَّهِ لَقَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - هَذِهِ الْآيَةَ وَمَا غَيَّرَهَا وَلَا بَدَّلَهَا: ( وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا ) إِلَى آخِرِهَا ".ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مؤمن کے قاتل کے متعلق روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بھلا اس کے لیے توبہ کی گنجائش کہاں ہے! اللہ کی قسم! اللہ عزوجل نے یہ آیت ﴿وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا﴾ ”اور جو کوئی کسی مؤمن کو جان بوجھ کر قتل کرے“ آخر تک نازل فرمائی ہے، اور اسے نہ تو منسوخ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کے حکم کو تبدیل کیا گیا ہے۔“