حدیث نمبر: 5663
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثَنَا حُمَيْدٌ - يَعْنِي: الرُّؤَاسِيَّ - ثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " مَنْ سَلَّمَ عَلَيْكُمْ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ فَارْدُدْ عَلَيْهِ وَإِنْ كَانَ مَجُوسِيًّا؛ فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: ( وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا ) لِأَهْلِ الْإِسْلَامِ، ( أَوْ رُدُّوهَا ) عَلَى أَهْلِ الشِّرْكِ " وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی مخلوق میں سے جو کوئی بھی تمہیں سلام کرے، تم اسے جواب دو خواہ وہ مجوسی ہی کیوں نہ ہو؛ کیونکہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا﴾ ”اور جب تمہیں سلامتی کی کسی دعا کے ساتھ تحفہ دیا جائے تو تم اس سے بہتر (کلمات) کے ساتھ جواب دو“ یہ حکم اہل اسلام کے لیے ہے، ﴿أَوْ رُدُّوهَا﴾ ”یا اسے (اسی طرح) لوٹا دو“ یہ حکم اہل شرک کے بارے میں ہے“ اور یہ روایت اس سے قبل کتاب الادب میں گزر چکی ہے۔