❮
❯
حدیث نمبر: 5661
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا شَيْبَانُ، ثَنَا حَرْبُ بْنُ سُرَيْجٍ الْمِنْقَرِيُّ ، ثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: " كُنَّا نُمْسِكُ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ حَتَّى سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ ) قَالَ: إِنِّي ادَّخَرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي. فَأَمْسَكْنَا عَنْ كَثِيرٍ مِمَّا كَانَ فِي أَنْفُسِنَا، ثُمَّ نَطَقْنَا بَعْدُ وَرَجَوْنَا ".
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ہم کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لیے استغفار کرنے سے رکے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کو (قرآن کی یہ آیت تلاوت کرتے) سنا: ﴿إِنَّ اللَّهَ لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ﴾ اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں نے اپنی دعا اپنی امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کی شفاعت کے لیے ذخیرہ کر رکھی ہے“، (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ) اس کے بعد ہم نے ان بہت سے خیالات سے کنارہ کشی اختیار کر لی جو ہمارے دلوں میں (گناہگاروں کے متعلق) پائے جاتے تھے، پھر ہم نے (ان کے حق میں) کلام کیا اور (اللہ کی رحمت سے) امید وابستہ کر لی“۔ اس روایت کی اسناد کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5661
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد رواته ثقات»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5938، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18523»