وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، ثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ دَعَاهُ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَسَقَاهُمَا قَبْلَ أَنْ تُحَرَّمَ الْخَمْرُ، فَأَمَّهُمْ عَلِيٌّ فِي الْمَغْرِبِ وَقَرَأَ: "قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ" فَخَلَطَ فِيهَا، قَالَ: فَنَزَلَ قَوْلُهُ تَعَالَى ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ ) .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری شخص نے ان کی اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی دعوت کی اور ان دونوں کو (شراب کی حرمت نازل ہونے سے قبل) شراب پلائی۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مغرب کی نماز میں ان کی امامت فرمائی اور سورہ ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ کی تلاوت کی تو اس میں (نشے کی کیفیت کی وجہ سے) الفاظ خلط ملط ہو گئے، جس پر اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ﴾ ”اے ایمان والو! تم نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جایا کرو یہاں تک کہ تم وہ جاننے لگو جو تم کہہ رہے ہو“۔ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور معتبر ہیں۔