وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: "اقْرَأْ. فَافْتَتَحَ النِّسَاءَ، حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَوْلِهِ: ( فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاءِ شَهِيدًا ) ... ) الْآيَةَ. قَالَ: فَدَمَعَتْ عَيْنَا النَّبِيِّ وَقَالَ: حَسْبُكَ ". قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى مِنْ طَرِيقِ حُسَيْنٍ الْجُعْفِيِّ ... فَذَكَرَهُ.سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم (قرآن کی) تلاوت کرو“، تو انہوں نے سورہ نساء پڑھنا شروع کی یہاں تک کہ جب وہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلاءِ شَهِيدًا﴾ ”بھلا اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور (اے نبی!) ہم آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر پیش کریں گے“ پر پہنچے، تو نبی کریم ﷺ کی چشمِ مبارک سے آنسو جاری ہو گئے اور آپ ﷺ نے فرمایا: «حَسْبُكَ» ”تمہارے لیے اب اتنا ہی کافی ہے۔“ امام نسائی نے اس حدیث کو 'السنن الکبریٰ' میں حسین الجعفی کے طریق سے روایت کیا ہے۔