إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة فاتحة الكتاب وفضلها باب: سورۂ فاتحہ اور اس کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 5654
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَخْبَرَنِي سَلَمَةُ - رَجُلٌ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ - عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّهَا قَالَتْ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا أَسْمَعُ اللَّهَ ذَكَرَ النِّسَاءَ فِي الْهِجْرَةِ بِشَيْءٍ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : (فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذِكْرٍ أَوْ أُنْثَى الْآيَةَ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں ہجرت کے معاملے میں اللہ تعالیٰ کو (قرآن مجید میں) عورتوں کا ذکر فرماتے ہوئے نہیں پاتی“، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی: ﴿فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى﴾ ”پس ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمائی کہ یقیناً میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو ضائع نہیں کروں گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔“ یہ سند اس کے بعض راویوں کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔