قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَبْعَثُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَوْمًا مِنْ قُبُورِهِمْ، تَأَجَّجُ أَفْوَاهُهُمْ نَارًا، فَقِيلَ: مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ ! فَقَالَ: أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ: (إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا ).
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ، فِيهِ زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ، عَنْ نَافِعِ بْنِ الْحَارِثِ، وَهُمَا وَاهِيَانِ مُتَّهَمَانِ.سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ عزوجل قیامت کے دن کچھ لوگوں کو ان کی قبروں سے اس حال میں اٹھائے گا کہ ان کے منہ سے آگ کے شعلے بھڑک رہے ہوں گے۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ کون لوگ ہوں گے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا﴾ ”بیشک جو لوگ یتیموں کا مال ناحق (ظلم کے طور پر) کھاتے ہیں، وہ اپنے پیٹوں میں محض آگ بھر رہے ہیں“۔“ اس حدیث کو امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، تاہم یہ اسناد ضعیف ہے کیونکہ اس میں زیاد بن منذر اور نافع بن حارث نامی دو راوی موجود ہیں جو کہ انتہائی کمزور اور متہم (جھوٹ کی تہمت والے) ہیں۔