إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة فاتحة الكتاب وفضلها باب: سورۂ فاتحہ اور اس کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 5653
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا حَسَنٌ، ثَنَا أَبُو عَمْرٍو الْقَارِئُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: " قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقْرَأُ: "أَنْ يُغَلَّ" فَقَالَ لِي: قَدْ جَازَ لَهُ أَنْ يُغَلَّ وَأَنْ يَقْتُلَ، أَمَّا هِيَ أَنْ يَغُلَّ وَهُوَ مَا كَانَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِيَجْعَلَ نَبِيًّا غَالًّا ".ترجمہ
ابو عبد الرحمن سلمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کی: ”بے شک سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ (سورہ آل عمران کی آیت 161 کے ایک لفظ کو) ﴿أَنْ يُغَلَّ﴾ (مجہول) پڑھتے تھے“، تو آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ تو ممکن ہے کہ نبی کے ساتھ خیانت کی جائے یا اسے قتل کر دیا جائے، لیکن اصل قرات ﴿أَنْ يَغُلَّ﴾ (معروف) ہے، کیونکہ اللہ عزوجل کی یہ شان نہیں کہ وہ کسی نبی کو خیانت کرنے والا بنائے۔“