إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة فاتحة الكتاب وفضلها باب: سورۂ فاتحہ اور اس کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 5633
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثَنَا حَمَّادٌ - هُوَ ابْنُ سَلَمَةَ - قَالَ: أَبَنَا مَعْبَدٌ ، أَخْبَرَنِي فُلَانٌ ، عَنْ عْوَفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " جَلَسَ أَبُو ذَرٍّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... " فَذَكَرَ حَدِيثًا مِثْلَ حَدِيثٍ قَبْلَهُ "قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ مَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ أَعْظَمُ ؟ قَالَ: ( اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ) ... حَتَّى يَخْتِمَ ).
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی مجلسِ مبارک میں آ کر بیٹھ گئے... پھر راوی نے سابقہ روایت کی مانند حدیث ذکر کی جس میں (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے) عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ پر جو کچھ نازل کیا گیا ہے اس میں سے سب سے عظیم کیا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”﴿اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾... (آیت کے) اختتام تک۔“ یہ سند تابعی کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔