إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة فاتحة الكتاب وفضلها باب: سورۂ فاتحہ اور اس کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 5629
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُرَيْجٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: " أَبْعَرَ رَجُلٌ امْرَأَتَهُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: أَبْعَرَ فُلَانٌ امْرَأَتَهُ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ( نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ ) ".ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کے ساتھ دبر کے راستے سے جماع کیا تو لوگ کہنے لگے کہ فلاں نے اپنی بیوی کے ساتھ غیر فطری فعل کیا ہے، اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیتِ مبارکہ نازل فرمائی: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ ”تمہاری عورتیں تمہارے لیے کھیتی ہیں، پس تم اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ۔““