❮
❯
حدیث نمبر: 5628
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِي الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " جَاءَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: هَلَكْتُ. قَالَ: وَمَا أَهْلَكَكَ ؟ قَالَ: حَوَّلْتُ رَحْلِي اللَّيْلَةَ. قَالَ: فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةَ ( نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ ) يَقُولُ: أَقْبِلْ وَأَدْبِرْ وَاتَّقِ الدُّبُرَ وَالْحَيْضَةَ ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ... فَذَكَرَهُ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں تو ہلاک ہو گیا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے ہلاک کر دیا؟“ انہوں نے عرض کی: میں نے گزشتہ رات اپنی سواری کا رخ بدل دیا تھا (یعنی مقامِ پیدائش میں پیچھے کی جانب سے صحبت کی تھی)، اس پر آپ ﷺ نے انہیں کوئی جواب نہ دیا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ پر یہ آیت نازل فرمائی: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ ”تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں، پس اپنی کھیتی میں جس رخ سے چاہو آؤ۔“ آپ ﷺ نے اس کی وضاحت میں فرمایا: ”چاہے آگے سے آؤ یا پیچھے سے (بشرطیکہ جائے پیدائش ہو)، لیکن دبر (پاخانے کے مقام) اور حیض کی حالت سے پرہیز کرو۔“ اس حدیث کو امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں احمد بن علی بن مثنی (ابو یعلیٰ) کے واسطے سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التفسير / حدیث: 5628
درجۂ حدیث محدثین: أخرجه ابن حبان في صحيحه
تخریج حدیث «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2980، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2164، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2698، وأخرجه فتح الباري برقم: 4253، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2845، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11097، 12317، 12810، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 95، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11292، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5144، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 6126»