إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة فاتحة الكتاب وفضلها باب: سورۂ فاتحہ اور اس کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 5627
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو قَطَنٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ زَائِدَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " قُلْتُ: مَا تَقُولُ - أَوْ مَا تَرَى - فِي الْعَزْلِ ؟ قَالَ: إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيهِ شَيْءٌ فَهُوَ كَمَا قَالَ، وَإِلَّا فَإِنِّي أَقُولُ: ( نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ ) مَنْ شَاءَ عَزَلَ وَمَنْ شَاءَ تَرَكَ ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ (راوی نے) عرض کیا: ”عزل (مانعِ حمل کی ایک صورت) کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے یا آپ کیا فرماتے ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”اگر رسول اللہ ﷺ نے اس متعلق کچھ ارشاد فرمایا ہے تو وہ ویسے ہی ہے جیسے آپ ﷺ نے فرمایا، ورنہ میں تو یہی کہتا ہوں کہ (اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے): ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ ”تمہاری بیویاں تمہارے لیے کھیتی ہیں، پس اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ“، لہٰذا اب جو چاہے عزل کرے اور جو چاہے اسے ترک کر دے۔“