إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في آداب شتى باب: متفرق آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 5578
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ نُعَيْمٍ مَوْلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَصَّرُ بِعُرْجُونِ ابْنِ طَابٍ، وَكَانَ زَيْدُ يَتَخَصَّرُ بِهِ فِي دَارِهِ وَفِي ذَهَابِهِ إِلَى أَمْوَالِهِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ الْوَاقِدِيِّ .ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کھجور کی عمدہ قسم ’ابنِ طاب‘ کے خوشے کی شاخ کو بطورِ عصا (ٹیک لگانے کے لیے) ہاتھ میں رکھتے تھے، اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بھی اپنے گھر میں اور اپنی جائیدادوں کی طرف جاتے ہوئے اسی طرح اسے بطورِ عصا استعمال کیا کرتے تھے“۔ یہ سند محمد بن عمر واقدی کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔