إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب عجائب المخلوقات— مخلوقات کے عجائب کا بیان۔
باب ما جاء في القردة والخنازير باب: بندروں اور خنزیروں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5579
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعَبْدِيِّ، عَنْ أَبِي الْأَعْيَنِ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ: أَهُمْ مِنْ نَسْلِ الْيَهُودِ؟ فَقَالَ: لَا، إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَمْ يَلْعَنْ قَوْمًا قَطُّ فَيَمْسَخُهُمْ فَيَكُونُ لَهُمْ نَسْلٌ، وَلَكِنْ هَذَا خَلْقٌ كَانَ، فَلَمَّا غَضِبَ اللَّهُ عَلَى الْيَهُودِ فَمَسَخَهُمْ جَعَلَهُمْ مِثْلَهُمْ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ أَبِي الْأَعْيَنِ.ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے بندروں اور خنزیروں کے متعلق دریافت کیا کہ ”کیا یہ ان یہودیوں کی نسل سے ہیں جن کی صورتیں مسخ کر دی گئی تھیں؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، اللہ تبارک و تعالیٰ نے جب بھی کسی قوم پر لعنت فرما کر ان کی صورتیں مسخ کیں تو ان کی کوئی نسل نہیں چلی، بلکہ یہ (جانور تو) پہلے سے موجود ایک مخلوق تھی، البتہ جب اللہ تعالیٰ یہودیوں پر غضبناک ہوا اور ان کے حلیے تبدیل کیے تو انہیں ان (جانوروں) کے مشابہ کر دیا“، یہ اسناد ابو الاعین کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔