إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب النهي عن العجب والكبر والافتخار باب: خود پسندی، تکبر اور فخر کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 5393
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، ثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَوْلَيَانِ حَبَشِيٌّ وَنَبَطِيٌّ، فَاسْتَبَّا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: يَا حَبَشِيُّ، وَقَالَ الْآخَرُ: يَا نَبَطِيُّ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَقُولُوا هَذَا، إِنَّهَا أَنْتُمَا رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ کے دو غلام تھے، ایک حبشی اور دوسرا نبطی، ان دونوں نے ایک دوسرے کو برا بھلا کہا جبکہ نبی اکرم ﷺ (ان کی گفتگو) سن رہے تھے، پس ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: اے حبشی! اور دوسرے نے کہا: اے نبطی! تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایسا مت کہو، بے شک تم دونوں محمد ﷺ کے اصحاب میں سے دو مرد ہو۔“