إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب النهي عن العجب والكبر والافتخار باب: خود پسندی، تکبر اور فخر کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 5389
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تَفْتَخِرُوا بِآبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَمَا يُدَهْدِهُ الْجُعْلُ بِمِنْخَرَيْهِ خَيْرٌ مِنْ آبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا هِشَامٌ - يَعْنِي: الدُّسْتُوَائِيُّ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى الْحَمَّالُ ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اپنے ان آباؤ اجداد پر فخر و مباہات نہ کرو جو جاہلیت کی حالت میں وفات پا گئے، پس اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! وہ غلاظت جسے گوبر کا کیڑا اپنی ناک سے دھکیلتا ہے، تمہارے ان آباؤ اجداد سے کہیں بہتر ہے جو کفر و جاہلیت کی موت مرے۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے سلیمان بن داود عن ہشام دستوائی کے طریق سے روایت کیا ہے، نیز امام ابنِ حبان نے بھی اسے اپنی صحیح میں محمد بن اسحاق بن ابراہیم، ہارون بن موسیٰ الحمال اور ابو داود طیالسی کی سند سے روایت کیا ہے۔