إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في الصمت وقلة الكلام باب: خاموشی اور کم گوئی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5381
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْأَنْدَرَاوَزْدِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّ عُمَرَ اطَّلَعَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَهُوَ يَمُدُّ لِسَانَهُ، فَقَالَ: مَا تَصْنَعُ يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ ؟ ! فَقَالَ: إِنَّ هَذَا أَوْرَدَنِي الْمَوَارِدَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَيْسَ شَيْءٌ مِنَ الْجَسَدِ إِلَّا وَهُوَ يَشْكُو ذَرَبَ اللِّسَانِ ".
رَوَاهُ مَالِكٌ وَابْنُ أَبِي الدُّنْيَا وَالْبَيْهَقِيُّ .ترجمہ
اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے تو دیکھا کہ وہ اپنی زبان پکڑ کر کھینچ رہے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”اے رسول اللہ ﷺ کے خلیفہ! آپ یہ کیا کر رہے ہیں؟“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بلاشبہ اسی نے مجھے ہلاکت کے مقامات پر پہنچایا ہے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جسم کا کوئی عضو ایسا نہیں ہے جو زبان کی تیزی اور تندی کی شکایت نہ کرتا ہو۔““ اسے امام مالک، ابن ابی الدنیا اور امام بیہقی نے روایت کیا ہے۔