إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترهيب من الغيبة والبهت وبيانهما والترغيب في ردهما وما جاء فيمن ترفع عنهما باب: غیبت اور بہتان پر وعید، ان کی وضاحت، ان کی تردید کی ترغیب، اور ان سے بچنے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5367
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : وَثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " ذَكَرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقِيلَ: مَا أَعْجَزَهُ. قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اغْتَبْتُمْ أَخَاكُمْ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْنَا مَا فِيهِ. قَالَ: إِنْ قُلْتُمْ مَا لَيْسَ فِيهِ فَقَدْ بَاهَتُّمُوهُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ الْيَمَانِيِّ ثُمَّ الْمَكِّيِّ.ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی مجلسِ مبارک میں ایک شخص کا ذکر ہوا تو کسی نے کہا: وہ کتنا بے بس اور عاجز ہے، اس پر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اپنے بھائی کی غیبت کی ہے“، صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم نے تو وہی بات کہی ہے جو حقیقت میں اس کے اندر موجود ہے، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم وہ بات کہتے جو اس میں موجود نہیں ہے تو پھر تم اس پر بہتان لگاتے“، اس حدیث کی سند مثنیٰ بن صباح یمانی ثم مکی کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔