إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في السباب واللعنة سيما المعين آدميا كان أو دابة أو غيرهما باب: گالی گلوچ اور لعنت کا بیان، خصوصاً کسی متعین پر، خواہ وہ انسان ہو یا جانور یا کچھ اور۔
حدیث نمبر: 5343
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " سَارَ رَجُلٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَعَنَ بَعِيرَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا عَبْدَ اللَّهِ، لَا تَسِرْ مَعَنَا عَلَى بَعِيرٍ مَلْعُونٍ ".
رَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نبی کریم ﷺ کے ہمراہ سفر کر رہا تھا کہ اس نے (کسی بات پر غصے میں آکر) اپنے اونٹ پر لعنت کر دی، تو نبی کریم ﷺ نے (یہ سن کر) اس سے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ کے بندے! ہمارے ساتھ ایسے اونٹ پر سفر نہ کرو جس پر لعنت کی گئی ہو“۔“ اس حدیث کو امام ابن ابی الدنیا نے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔