إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في السباب واللعنة سيما المعين آدميا كان أو دابة أو غيرهما باب: گالی گلوچ اور لعنت کا بیان، خصوصاً کسی متعین پر، خواہ وہ انسان ہو یا جانور یا کچھ اور۔
حدیث نمبر: 5337
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: " صَرَخَ دِيكٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَجُلٌ: اللَّهُمَّ الْعَنْهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَسُبَّهُ وَلَا تَلْعَنْهُ؛ فَإِنَّهُ يَدْعُو إِلَى الصَّلَاةِ ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْرَقِيُّ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ " أَنَّ دِيكًا صَرَخَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... " فَذَكَرَهُ.
قَالَ الْبَزَّارُ : أَخْطَأَ فِيهِ مُسْلِمٌ، وَالصَّوَابُ: عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی موجودگی میں ایک مرغ نے بانگ دی تو ایک شخص نے کہا: «اللَّهُمَّ الْعَنْهُ» ”اے اللہ! اس پر لعنت فرما“، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے برا بھلا نہ کہو اور نہ ہی اس پر لعنت کرو؛ کیونکہ یہ نماز کی طرف بلاتا ہے“، اس حدیث کو امام بزار نے بھی روایت کیا ہے اور اس پر فنی کلام کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں مسلم بن خالد سے خطا ہوئی ہے، جبکہ درست بات یہ ہے کہ یہ روایت صالح بن کیسان کے واسطے سے عبید اللہ سے اور وہ سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔