إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في السباب واللعنة سيما المعين آدميا كان أو دابة أو غيرهما باب: گالی گلوچ اور لعنت کا بیان، خصوصاً کسی متعین پر، خواہ وہ انسان ہو یا جانور یا کچھ اور۔
حدیث نمبر: 5332
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ " أَنَّ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَرْوَانَ كَانَ رُبَّمَا بَعَثَ إِلَى أُمِّ الدَّرْدَاءِ فَكَانَتْ عِنْدَهُ فَدَعَا خَادِمًا لَهُ فَأَبْطَأَ عَلَيْهِ، فَلَعَنَهُ، فَقَالَتْ أُمُّ الدَّرْدَاءِ: لَا تَلْعَنْهُ؛ فَإِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّعَّانِينَ لَا يَكُونُونَ شُهَدَاءَ وَلَا شُفْعَاءَ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَوَاهُ مُسْلِمٌ، وَأَبُو دَاوُدَ .ترجمہ
ام الدرداء رحمہا اللہ سے مروی ہے کہ عبد الملک بن مروان بسا اوقات انہیں بلا بھیجا کرتے تھے اور وہ ان کے پاس موجود ہوتی تھیں، ایک مرتبہ عبد الملک نے اپنے ایک خادم کو پکارا جس نے آنے میں تاخیر کر دی تو انہوں نے اس پر لعنت بھیج دی، اس پر ام الدرداء رحمہا اللہ نے انہیں ٹوکتے ہوئے فرمایا کہ اسے لعنت نہ کریں کیونکہ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ”بے شک بکثرت لعنت کرنے والے قیامت کے دن اللہ کے حضور نہ تو گواہ بن سکیں گے اور نہ ہی سفارشی۔“ اس روایت کا ایک شاہد سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی حدیث سے موجود ہے جسے امام مسلم اور امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔