إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترهيب أن يسمع حديث قوم يكرهون أن يسمعه وما جاء في مداراة الناس والخيانة باب: لوگوں کی ایسی بات سننے پر وعید جس کا سنا جانا انہیں ناپسند ہو، اور لوگوں سے مدارات اور خیانت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5316
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ الْكِلَابِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَبُرَتْ خِيَانَةً أَنْ تُحَدِّثَ أَخَاكَ حَدِيثًا هُوَ لَكَ مُصَدِّقٌ وَأَنْتَ لَهُ كَاذِبٌ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عُمَرَ بْنِ هَارُونَ. ترجمہ
سیدنا نواس بن سمعان کلابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ بہت بڑی خیانت ہے کہ تم اپنے بھائی سے کوئی ایسی بات بیان کرو جس میں وہ تمہیں سچا سمجھ رہا ہو جبکہ تم اس سے جھوٹ بول رہے ہو۔“ یہ سند عمر بن ہارون کے ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔