إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترهيب أن يسمع حديث قوم يكرهون أن يسمعه وما جاء في مداراة الناس والخيانة باب: لوگوں کی ایسی بات سننے پر وعید جس کا سنا جانا انہیں ناپسند ہو، اور لوگوں سے مدارات اور خیانت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5314
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، ثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنِ اسْتَمَعَ إِلَى حَدِيثِ قَوْمٍ يَفِرُّونَ بِهِ مِنْهُ صُبَّ فِي أُذُنِهِ الْآنُكُ ".
قَالَ: وَثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، ثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ مَعْنَاهُ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَحَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ.
الْآنُكُ - بِمَدِّ الْهَمْزَةِ وَضَمِّ النُّونِ - هُوَ: الرَّصَاصُ الْمُذَابُ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے لوگوں کی ایسی گفتگو کان لگا کر سنی جس کو وہ اس سے چھپا رہے ہوں تو (قیامت کے دن) اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا“ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی نبی کریم ﷺ کے حوالے سے اسی مفہوم کی روایت منقول ہے۔ علمی و فنی تحقیق کے مطابق سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے راوی صحیح بخاری کے راوی ہیں، جبکہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث کو امام بخاری اور دیگر محدثین نے روایت کیا ہے، نیز لفظ ”الآنُكُ“ (الف کے مد اور نون کے ضمہ کے ساتھ) سے مراد پگھلا ہوا سیسہ ہے۔