إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في الاستئذان باب: اجازت طلب کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5303
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا بِشْرٌ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ زَيْدٍ - أَوْ غَيْرِهِ - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَسُولُ الرَّجُلِ إِذْنُهُ ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ وَحَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " رَسُولُ الرَّجُلِ إِلَى الرَّجُلِ إِذْنُهُ ".ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «رَسُولُ الرَّجُلِ إِذْنُهُ» ”کسی شخص کا (کسی کی طرف) قاصد یا پیغام رساں بھیجنا ہی (اس کے لیے اس کے گھر میں داخل ہونے کی) اجازت ہے“۔ اسی روایت کو امام ابنِ حبان نے بھی اپنی صحیح میں ان الفاظ کے ساتھ نقل کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «رَسُولُ الرَّجُلِ إِلَى الرَّجُلِ إِذْنُهُ» ”ایک شخص کا دوسرے شخص کی طرف پیغام رساں بھیجنا ہی اس کے لیے (گھر میں داخل ہونے کی) اجازت ہے“۔