إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في العقل باب: عقل کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5255
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا مَيْسَرَةَ ، عَنِ ابْنِ جَابَانَ، عَنْ لُقْمَانَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: عُوَيْمِرٌ، ازْدَدْ عَقْلًا تَزْدَدْ مِنْ رَبِّكَ قُرْبًا. قَالَ: قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ لِي بِذَلِكَ ؟ قَالَ: اجْتَنِبْ مَحَارِمَ اللَّهِ، وَأَدِّ فَرَائِضَ اللَّهِ تَكُنْ عَاقِلًا، وَتَنَفَّلْ بِالصَّالِحَاتِ مِنَ الْأَعْمَالِ تَزْدَدْ بِهَا فِي عَاجِلِ الدُّنْيَا رِفْعَةً وَكَرَامَةً، وَتَنَالُ بِهَا مِنْ رَبِّكَ الْقُرْبَ وَالْعِزَّةَ ".ترجمہ
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”اے عویمر! اپنی عقل میں اضافہ کرو تو تمہارے رب کے ہاں تمہارا قرب بڑھ جائے گا۔“ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان، میرے لیے یہ کیونکر ممکن ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے بچو اور اللہ کے فرائض ادا کرو تو تم عقل مند بن جاؤ گے، اور نیک اعمال کے ذریعے نفل عبادت (بکثرت) کیا کرو، اس سے تمہیں اس دنیا میں بلندی اور عزت نصیب ہوگی اور تم اپنے رب کے ہاں قرب اور رفعت پا لوگے۔“