❮
❯
حدیث نمبر: 5194
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ زِيَادٍ الْحَضْرَمِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيَّ " أَنَّهُ مَرَّ وَصَاحِبٌ لَهُ بِأُمِّ أَيْمَنَ وَفِتْيَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ قَدْ حَلُّوا أُزُرَهُمْ فَجَعَلُوهَا مَخَارِيقَ يَجْتَلِدُونَ بِهَا وَهُمْ عُرَاةٌ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَلَمَّا مَرَرْنَا بِهِمْ قَالُوا: إِنَّ هَؤُلَاءِ (قِسِّيسِينَ ) فَدَعُوهُمْ. ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْهِمْ فَلَمَّا أَبْصَرُوهُ تَبَدَّدُوا، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُغْضَبًا حَتَّى دَخَلَ، فَكُنْتُ وَرَاءَ الْحُجْرَةِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: سُبْحَانَ اللَّهِ، لَا مِنَ اللَّهِ اسْتَحْيَوْا. وَلَا مِنْ رَسُولِهِ اسْتَتَرُوا. وَأُمُّ أَيْمَنَ عِنْدَهُ تَقُولُ: اسْتَغْفِرِ اللَّهَ لَهُ ). قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَبِأَبِي مَا اسْتَغْفَرَ لَهُ ".
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن حارث بن جزء الزبیدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اور ان کے ایک ساتھی سیدہ امِ ایمن رضی اللہ عنہا کے پاس سے گزرے جہاں قریش کے چند نوجوان موجود تھے، جنہوں نے اپنی تہبند کھول کر انہیں کوڑے بنا رکھا تھا جن سے وہ آپس میں ایک دوسرے کو مار رہے تھے اور وہ برہنہ تھے، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم ان کے قریب سے گزرے تو وہ کہنے لگے: ”یہ تو پادری ہیں، انہیں چھوڑ دو“، پھر رسول اللہ ﷺ ان کی جانب تشریف لائے تو آپ ﷺ کو دیکھ کر وہ سب ادھر ادھر بکھر گئے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ انتہائی غضب ناک حالت میں واپس تشریف لے گئے، میں حجرہ مبارک کے پیچھے موجود تھا تو میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «سُبْحَانَ اللَّهِ، لَا مِنَ اللَّهِ اسْتَحْيَوْا، وَلَا مِنْ رَسُولِهِ اسْتَتَرُوا» ”اللہ پاک ہے! نہ انہوں نے اللہ سے حیا کی اور نہ ہی اللہ کے رسول سے پردہ کیا“، اس وقت سیدہ امِ ایمن رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کے پاس عرض کر رہی تھیں: «اسْتَغْفِرِ اللَّهَ لَهُ» ”آپ ان کے لیے مغفرت طلب فرمائیں“، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میرے باپ آپ ﷺ پر قربان ہوں، آپ ﷺ نے ان کے لیے مغفرت طلب نہیں فرمائی“۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأدب وغيره / حدیث: 5194
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
تخریج حدیث «هارون بن معروف وابن وهب وعمرو بن الحارث ثقات؛ سليمان بن زياد الحضرمي: ثقة (من الحفظ)؛ عبد الله بن الحارث بن جزء صحابي»