إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترغيب في الحياء وما جاء في فضله والترهيب من الفحش والبذاء باب: حیا کی ترغیب، اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے، اور فحش گوئی و بدزبانی پر وعید۔
حدیث نمبر: 5193
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: " بَعَثَنِي أَبِي وَبَعَثَ الْعَبَّاسُ الْفَضْلَ ابْنَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ فَأَجْلَسَنَا عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ، فَحَصَرَنَا كَأَشَدِّ حَصْرٍ نَرَاهُ ".ترجمہ
سیدنا ربیعہ بن حارث بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”مجھے میرے والد نے اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے سیدنا فضل رضی اللہ عنہ کو نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں بھیجا، چنانچہ جب ہم آپ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے ہمیں اپنے دائیں اور بائیں جانب بٹھا لیا، پھر ہم پر ایسی جھجک (اور زبان بندی) طاری ہوئی کہ ہم نے اس سے شدید جھجک کبھی نہیں دیکھی تھی۔“