إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب رحمة الطير باب: پرندوں پر رحم کرنا۔
حدیث نمبر: 5160
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ وَاقِدٍ ، ثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْكِرْمَانِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْرُوقٍ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَأَصَابَ بَعْضُهُمْ فَرْخَ عُصْفُورٍ، فَجَعَلَ الْعُصْفُورُ يَقَعُ عَلَى رِحَالِهِمْ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرَدَّ عَلَيْهِ فَرْخُهُ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَلَّهُ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ مِنْ هَذَا الْعُصْفُورِ بِفُرُوخِهِ " .
هَذَا الْإِسْنَادُ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ وَاقِدٍ .ترجمہ
رسول اللہ ﷺ کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم نبی کریم ﷺ کے ہمراہ ایک سفر میں تھے کہ کچھ لوگوں نے چڑیا کا ایک بچہ پکڑ لیا، تو وہ چڑیا (بے قراری کی حالت میں) ان کے کجاووں پر آ آ کر گرنے لگی، جس پر رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ اس کا بچہ اسے واپس کر دیا جائے، پھر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر اس چڑیا کے اپنے بچوں پر رحم کرنے کی نسبت کہیں زیادہ رحم فرمانے والا ہے“۔“ یہ اسناد عبد الرحیم بن واقد کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔