إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب رحمة الطير باب: پرندوں پر رحم کرنا۔
حدیث نمبر: 5159
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْأَزْهَرِ : " أَنَّ رَجُلًا مَرَّ بِفَرْخَيْ طَيْرٍ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُوهُمَا يَحُومُ عَلَيْهِمَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَذْتُ هَذَيْنِ الْفَرْخَيْنِ وَأَبُوهُمَا يَحُومُ عَلَيْهِمَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا تَرَكْتَ لَهُ أَحَدَهُمَا فَتَقَرَّ بِهِ عَيْنُهُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ لَهِيعَةَ. ترجمہ
ابوالازہر سے مروی ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس سے پرندے کے دو بچوں کو لے کر گزرے جبکہ ان کا باپ (نر پرندہ) ان کے اوپر منڈلا رہا تھا، تو ان صاحب نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں نے ان دونوں بچوں کو اس حال میں پکڑا ہے کہ ان کا باپ ان کے گرد چکر کاٹ رہا ہے“، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”تم نے ان میں سے ایک بچہ اس کے لیے کیوں نہ چھوڑ دیا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتیں؟“ یہ سند عبد اللہ بن لہیعہ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔