إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في الإخاء وزيارة الإخوان وأن يوقر كبيرهم باب: بھائی چارے، بھائیوں سے ملاقات اور ان کے بڑوں کی توقیر کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5109
وَعَنْهُ قَالَ: " آخَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَصْحَابِهِ، آخَى بَيْنَ سَلْمَانَ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ، وَآخَى بَيْنَ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ وَبَيْنَ صَعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کے مابین رشتۂ مواخات قائم فرمایا، چنانچہ آپ ﷺ نے سیدنا سلمان اور سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ کروایا، اور سیدنا عوف بن مالک اور سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہما کے مابین رشتۂ اخوت قائم فرمایا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔