إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في الإخاء وزيارة الإخوان وأن يوقر كبيرهم باب: بھائی چارے، بھائیوں سے ملاقات اور ان کے بڑوں کی توقیر کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5103
وَعَنِ الْمَسْعُودِيِّ، عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: " آخَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَبَيْنَ الزُّبَيْرِ الْأُخُوَّةَ الَّتِي كَانُوا يَتَوَارَثُونَ بِهَا قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ آيَةُ الْمَوَارِيثِ.
قَالَ: وَأَوْصَى عَبْدُ اللَّهِ إِلَى الزُّبَيْرِ " .
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ مُرْسَلًا.ترجمہ
القاسم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے درمیان وہ رشتۂ مواخات (بھائی چارہ) قائم فرمایا تھا جس کی بنیاد پر وراثت کے متعلق آیتِ مواریث کے نازل ہونے سے قبل صحابہ کرام ایک دوسرے کے وارث قرار پاتے تھے، نیز سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو اپنا وصی بھی بنایا تھا۔“ اسے حارث بن ابی اسامہ نے مرسل روایت کیا ہے۔