إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في الإخاء وزيارة الإخوان وأن يوقر كبيرهم باب: بھائی چارے، بھائیوں سے ملاقات اور ان کے بڑوں کی توقیر کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5101
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي ضُعَفَاءَ الْمُسْلِمِينَ، وَيَعُودُ مَرْضَاهُمْ، وَيَشْهَدُ جَنَائِزَهُمْ " .
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
ابوامامہ بن سہل بن حنیف سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ مسلمانوں کے کمزور اور نادار افراد کے پاس تشریف لے جایا کرتے تھے، ان کے بیماروں کی عیادت فرماتے تھے اور ان کے جنازوں میں شرکت فرمایا کرتے تھے۔“ اسے اسحاق بن راہویہ، ابویعلٰی اور طبرانی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔